Entertainment

محسن کی حقیقت نکاح والے دن کھل گئی تھی،فا طمہ سہیل

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل کا کہنا ہے کہ محسن کی اصل حقیقت نکاح والے دن ہی کھل گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ سہیل نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ محسن کی اصل حقیقت نکاح والے دن ہی کھل گئی تھی، نکاح والے دن شادی کے اسٹیج پر اس کا رویہ اچانک بدل گیا تھا، اُس وقت مجھے احساس ہوا کہ اس نے مجھ سے پرانا بدلہ لینے کے لیے شادی کی ہے۔فاطمہ سہیل نے بتایا کہ محسن شادی والے دن مسلسل میرے خاندان والوں کو ذلیل کر رہا تھا، دوسرے روز بھی اُس نے میرے رشتہ داروں کی بے عزتی کی میری بہن وہاں سے روتے ہوئے گئی اور شادی کے تین روز بعد ہی اس نے میرے منہ پر تھپڑ بھی مارے، دعا ملک اس بات کی گواہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرے سسرال والے بجائے محسن کو سمجھانے کے، مجھے سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ محسن کا غصہ تھوڑا الگ ہے اور اب آپ کو یہ برداشت کرنا پڑے گا۔ فاطمہ نے کہا کہ میرا شوہر مجھے چھری سے ڈراتا تھا کہ اپنے والدین سے نہیں ملنا اس لیے میں نے چھ ماہ تک ظلم برداشت کیے، میں اپنے خاندان والوں کا فون بھی نہیں سن سکتی تھی۔فاطمہ نے کہا کہ میرے والدین نے میری مدد کی لیکن سسرال والوں نے میرا بالکل بھی ساتھ نہیں دیا اور کہا کہ چونکہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اس لیے مجھے اکیلے ہی برداشت کرنا پڑے گا، اور میں نے شروع میں برداشت بھی کیا کیوں کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ تماشا بنے۔

Source
DailyAusaf

InfoAir Media

Welcome to visit InfoAirMedia! Hope you are seeking for an online platform where you can find your soul nourishment and mental satisfaction. Over the years, the trend of news and entertainment Industry has faced numerous modification phases which have contributed to inject the false and bogus information to the people. InfoAir Media is emerging as an online channel that will emphasize on dissemination of authentic information, news, articles and entertainment content and motivational resources to benefit the society to be a better planet to live in

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please Disable Your Adblock to View This Site. Thank You